اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی،نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نوازشریف نے بطوروزیراعظم آؤٹ آف ٹرن پروموشن دی،اس پر چیف جسٹس نے
استفسار کیا کہ خدائی خدمت گارصاحب !میاں صاحب نے کیاتوہین کی؟،درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت شولڈر پروموشن نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس نے کہا کہ نوازشریف صاحب اب وزیراعظم نہیں رہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کامعاملہ غیرموثرہوچکا۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔