اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے فاروق ستارکو پارٹی کی کنونئیر شپ سے ہٹا دیا اورانٹرا پارٹی کے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔پیر کے روز الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے رہنما خا لد مقبول صدیقی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا اور اس حوالے سے مختصر فیصلہ بھی جاری کر دیا جس میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کو پارٹی کی کنونئیر شپ سے فارغ کر دیا اور ایم کیوایم کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے
جبکہ الیکشن کمیشن نے جنرل ورکراسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے فاروق ستارنے ایک تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے سے ایم کیو ایم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور آگے بھی ہو گا لیکن درمیانی راستہ یہی ہے کہ میں اور خالد مقبول صدیقی ایڈہاک کمیٹی بنا لیں اور عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرا کہ نئی رابطہ کمیٹی بنا لیں گے ۔