بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

عوامی فلاح کے اتنے ازخود نوٹس لیتے ہیں، میرا بھی یہ معاملہ حل کرادیں طاقتور وزیر داخلہ احسن اقبال بھی چیف جسٹس کی مدد لینے پر مجبو رہوگئے چیف جسٹس نے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے حامی بھر لی؟

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیرون ملک پاکستانوں کے لیے نائیکوپ فیس سے متعلق از خودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ احسن اقبال بڑے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، آپ بلانے پر ناراض تو نہیں ہوئے؟ آپ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں دشمن ہیں، عدالتیں عوام اور سرکار کی دوست ہیں، آپ اپنے مقدمے کی فائل لے کر آجائیں۔

جس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ ہمیں ناراض ہوکرکہاں جاناہے؟ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،آپ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر پر بھی ازخود نوٹس لیا ہے، آپ کے تبصرے بہت اہم ہیں،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرون ملک پاکستانوں کیلئے نائیکوپ فیس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی جس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال بھی پیش ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ احسن اقبال تشریف رکھتے ہیں؟ بڑے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے پوچھا کہ آپ بلانے پر ناراض تو نہیں ہوئے۔جس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہا کہ ہمیں ناراض ہوکرکہاں جاناہے؟ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،آپ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر پر بھی ازخود نوٹس لیا ہے، آپ کے تبصرے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی آج ایک پبلک انٹرسٹ کی شکایت کروں گا، 7سال قبل نارووال میں لڑکوں اور لڑکیوں کا کالج بنانا چاہا، بوائزکالج بن گیا،گرلزکالج کے معاملے پر ہائیکورٹ نے حکم امتناع دے دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کل کیس لے آئیں ہم اسے حل کرتے ہیں،آپ پہلی دفعہ نوٹس میں لائے ہیں، پہلے نوٹس میں آتا تو کچھ کرتے۔چیف جسٹس نے احسن اقبال سے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں دشمن ہیں، عدالتیں عوام اور سرکار کی دوست ہیں، آپ اپنے مقدمے کی فائل لے کر آجائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ دو ہفتوں تک نائیکوپ کی فیس کا معاملہ کابینہ سے منظور کرالوں گا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے یہ یقینی بنانا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، ہم مقامی لوگوں کو بھی بالکل تنگ نہیں کرنا چاہتے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر کہا کہ مقامی طور پر دی جانے والی سبسڈی بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی دی جائے۔احسن اقبال نے انہیں جواب دیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی آمدن زیادہ ہے۔نائیکوپ فیس سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…