اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاکستان کی 7کمپنیوں کو امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے والی فہرست میں شامل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی 7کمپنیوں کو امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے والی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ان کمپنیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ امریکی مفادات کے خلاف کام کرتے ہوئے نیوکلیئر کاروبار میں ملوث ہیں۔ امریکہ کی جانب سے اس اقدام کے بعد پاکستان کی جانب سے فی الحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ، نہ ہی دفتر خارجہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا بیان جاری کیا گیا ہے۔