لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چودھری نثار کے مقابلے میں بشارت راجہ ن لیگ کی جانب سے انتخاب لڑنے کی پیشکش کر دی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس پیشکش کا ابھی تک بشارت راجہ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
بشارت راجہ کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے اور ان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لیے رابطوں کی اطلاعات ہیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چودھری نثار اور مریم نواز میں بڑھتے ہوئے اختلافات ختم کرانے کے لیے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی اور اسی وجہ سے معاملات اب مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور چودھری نثار میں اچھے تعلقات بھی دونوں میں اختلافات ختم نہیں کرا سکے مذکورہ دونوں رہنماؤں میں اختلافات ختم نہیں کراسکے لیکن شہباز شریف چودھری نثار کے مقابلے میں ن لیگ کا امیدوار کھڑا کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راجہ بشارت کو (ن) لیگ کی طرف سے عام انتخاب میں حصہ لینے کی پیشکش پر شہباز شریف اور چودھری نثار کے ہم خیال سخت پریشان ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ معاملہ اس حد تک بگڑجائے۔ شہباز شریف ایک طرف مفاہمتی سیاست کر رہے ہیں اور دوسری طرف انہیں پارٹی میں داخلی انتشار کے چیلنج کا سامنا ہے۔ چودھری نثار اور مریم نواز کے اختلافات سے پارٹی سخت متاثر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ن لیگ ان کے مقابلے میں کوئی مضبوط امیدوار میدان میں اتارنا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چودھری نثار کے مقابلے میں بشارت راجہ ن لیگ کی جانب سے انتخاب لڑنے کی پیشکش کر دی ہے