منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کوعام انتخابات کیلئے(ن) لیگ کا ٹکٹ نہیں ملے گا ،پرویز رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کے بیانیے اور قیادت کے خلاف بات کرنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو 2018 کے عام انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکمراں جماعت کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ اس وقت مسلم لیگ (ن)کے بیانیے کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)

آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی، جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے۔لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پاناما پیپرز کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سے چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پالیسی اور بیانیے کے خلاف بیانات دیتے رہے تھے۔سابق وزیر داخلہ کی جانب سے سامنے آنے والے ان بیانات کے بارے میں لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ یہ چوہدری نثار علی خان پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ 17 مارچ کو ٹیکسیلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سیاست پہلوانی کامقابلہ نہیں بلکہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے راستہ نکالنے کا فن ہے۔

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ مجھے پہلے یہ بتایا جائے کہ مسلم لیگ (ن)کا بیانیہ کیا ہے جس کے بعد میں اگلا سوال کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا میرا بیانیہ نہیں بلکہ موقف اور مشورہ ہے جس کو میں نواز شریف کے سامنے رکھ چکا ہوں کہ ہمیں عدلیہ سے اور پاکستان کی افواج سے لڑائی نہیں لڑنی چاہیے اور اگر اس فیصلے کے حوالے سے کوئی آسانی ملنی ہے تو اسی سپریم کورٹ سے ملے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…