اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کی سیاست میں نیا بھونچال، متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاست میں نیا سیاسی بھونچال برپا ہو گیا ہے اور ایک نئی سیاسی جماعت متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے قائم کر دی گئی ہے۔ نئی مسلم لیگ میں ہم خیال
گروپ اور نیشنل پارٹی سمیت پی کے میپ کے منحرف رہنما شامل ہیں جبکہ نئی مسلم لیگ کی سربراہی نواب ذوالفقار مگسی کےسپرد کی گئی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق متحدہ مسلم لیگ بلوچستان میں دیگر جماعتوں جیسے پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور بلوچ سیاسی جماعتوں سے منحرف رہنمائوں کی شمولیت کا امکان ہے۔