اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کو کیسے سڑک میں تبدیل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے اور اسحاق ڈار پر بجلیاں گرادیں، غیرقانونی کام پر چیف جسٹس نے سخت ترین سزا سنا دی

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے کی سڑک کو دوبارہ پارک بنانے کا حکم،خرچہ ڈی جی ایل ڈی اے یا اسحاق ڈار ادا کرینگے، سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے گلبرگ میں موجود گھر کے سامنے پارک کٹنگ سے متعلق کیس پر فیصلہ سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں پارک کٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سراہی میں بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے کس کے کہنے پر پارک ہٹا کر اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے سڑک بنوائی جس پر ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ مجھے اسحاق ڈار کا فون آیا تھا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس اس سے متعلق کوئی تحریری حکمنامہ موجود ہے؟ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کے پاس پارک کاٹ کر سڑک بنانے کے حوالے سے کوئی حکمنامہ موجود نہیں تھا انہوں نے یہ کام اسحاق ڈار کے کہنے پر کیا۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے گھرکے سامنے دوبارہ پارک بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے پارک کی تعمیر کا تمام خرچ ڈی جی ایل ڈی اے یا اسحاق ڈار سے وصول کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے آئندہ 10روز میں پارک دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسحاق ڈار کو بذریعہ اخباری نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل عوامی فلاحی کاموں کے حوالے سے کئی معاملات پر ازخود نوٹس لے چکے ہیں، انہوں نے کراچی میں صفائی کی صورتحال سمیت جڑواں شہروں میں صاف پانی اور پیکٹ بند دودھ سمیت متعدد کیسز پر فیصلے بھی سنائے ہیں ۔حال ہی میںچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گٹر کے گندے پانی پر سے گزرتے جنازے کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں شہریوں کی حالت زار پر نوٹس لے لیا۔

منگل کو چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوراناٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی توجہ ایک تصویر کی طرف دلائی۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ جنازے پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے تصویر کو دیکھ کر سوال کیا کہ یہ تصویر کس شہر کی ہے۔انہوں نے عدالت میں موجود میڈیا نمائندوں کو بھیتصویر دکھاتے ہوئے علاقے

کی نشاندہی کرنے کا کہا۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کے لئے خطرہ ہے ٗپاکیزگی کے لئے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں نشاندہی کریں یہ تصویر کس علاقے کی ہے اور جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے کے رکن قومی اسمبلی، کونسلر سب سے سوال کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ تصویر اوکاڑہ کے علاقے حلقہ پی پی 187 حجرہ شاہ مقیم

کے محلہ زاہد پورہ وارڈ نمبر13کی ہے اور پی پی 187سے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر ایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، اور وہ متعدد بار اس حلقے سے منتخب ہوچکے ہیں،یہ حلقہ پی پی 187ہے جو کہ اب نئی حلقہ بندیوں میں پی پی 185ہوچکاہے،

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…