منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخ رشید کی نا اہلی ۔۔سپریم کورٹ سے دھماکہ خیز خبر آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)انتخابی عذرداری کیس میں شیخ رشید کے خلاف ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، شیخ رشید نے اثاثے چھپائے،اثاثے چھپانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تازہ ترین فیصلہ پانامہ کیس کے حوالے سے موجود ہے، شکیل اعوان کے وکیل کے عدالت میں دلائل،آپ کیا شیخ رشید کو نا اہل کروانا چاہتے ہیں،

شیخ رشید نے اپنے بیان حلفی میں کہاہے کہ ان سے غلطی ہوئی اثاثے نہیں چھپائے، عدالت کے ریمارکس، میرا کیس ٹیکس سےمتعلق نہیں اثاثے چھپانے سے متعلق ہے، وکیل شکیل اعوان۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 55انتخابی عذرداری کیس کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے دو ٹیکس گوشوارے عدالت میں جمع کرائے ایک میں زرعی ٹیکس نہ دینے کا کہا ہے ، انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا آپ شیخ رشید کو نا اہل کروانا چاہتے ہیں انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ اثاثے چھپائے نہیں بلکہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔ کچھ کیسوں میں فیصلہ نا اہلی ہوتا ہے اور کچھ میں نہیں ہو تا۔کہاں یہ اصول طے ہوا کہ غلطی جان بوجھ کر ہو یا غیر جانے بوجھ تو نا اہل کردو۔ اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کو نا اہل کیا ہے، اثاثے چھپانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تازہ فیصلہ پانامہ کے حوالے سے تھا، پانامہ کیس میں شیخ رشید درخواست گزار تھے۔شکیل اعوان کے وکیل نے پانامہ کیس فیصلے کا جیسے ہی حوالہ دیا تو جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آپ اس جھنجھٹ کا حوالہ دیں، جسٹس عظمت سعید نے اپنےریمارکس میں کہا کہ

پانامہ کیس لندن فلیٹس کا تھا، فیصلہ اقامے پر آیا, پانامہ کیس میں کیا سخت ذمہ داری کا اصول وضع کیا گیا ، قاضی، سختی سے نمٹا تو شیخ رشید آئوٹ ہو جائیں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے، پانامہ کیس کا فیصلہ اقامہ پر آیا تھا، ایک انگلی کسی پر اٹھانے پر چار انگلیاں اپنے پر بھی اٹھتی ہیں، کیا غلطی تسلیم کرنے پر کوئی عدالتی فیصلے کی مثال ہے؟

کیا پانامہ کیس کے اصولوں کا اطلاق سب پر نہیں ہو گا؟درخواست گزار کے مطابق نکال دو کے اصول پر دو معیار نہیں ہو سکتے،امریکی صدر کہتا ہے کہ اپنے ٹیکس گواشوارےکسی کو نہیں دکھائوں گایہاں غلطی بھی نا اہلیت ہے، پاکستان میں الیکشن لڑنا مشکل ہو گیا ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…