وزارت داخلہ نے ریٹائرڈ جج صاحبان کی سکیورٹی کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، سب سے زیادہ پروٹوکول کس کو دیا گیا،تفصیلات منظر عام پر 

18  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان کی سکیورٹی کیلئے 43 پولیس اہلکارتعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔دستاویزات کے مطابق 16ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان میں سے جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کو ایک گن مین اور گھر کی سکیورٹی کیلئے دو کانسٹیبل سمیت کل تین اہلکار جبکہ چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کے گھر کے لئے تین کانسٹیبل،ایک ہیڈکانسٹیبل اور سفر پر آنے جانے کے لئے دو ایس آئی ، چھ کانسٹیبل ، دوڈرائیوروں سمیت کل14اہلکار دیئے گئے ہیں۔

جبکہ تصدق حسین گیلانی کو ایک گن مین اور موبائل کے لئے ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل سمیت کل چار اہلکار تعینات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈانور ظہیرجمالی کو ایک گن مین اور موبائل کے لئے ایک ہیڈکانسٹیبل ، ایک کانسٹیبل اور ایک ڈرائیور سمیت ایک موبائل پک اپ چار ملازمین دیے گئے ہیں ۔جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کو ایک گن مین کی سہولت میسر ہوگی ۔جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ایک گن مین اور گھر پر دو کانسٹیبل تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔جسٹس ریٹائرڈ نواز عباسی کو ایک گن مین اور گھر پر دو کانسٹیبل تعینات کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمن کو ایک گن مین کی سہولت دی گئی ہے ۔جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو ایک گن مین اور گھر پر دو کانسٹیبل تعینات ہوں گے ۔جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کو ایک گن مین کی سہولت دی گئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کو ایک گن مین ، جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو ایک گن مین ، جسٹس ریٹائر اختر سعید کوایک گن مین ، جسٹس امیر مسلم ہانی کو ایک گن مین ، جسٹس ریٹائرڈ راجہ فیاض کو ایک گن مین اور جسٹس ریٹائرڈ علی نواز کو ایک گن مین کی سہولت دی گئی ہے۔16ججز میں سے 14ججوں کو 15گن مین اور 12گھر پر تعینات گارڈز کی تعیناتی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ کل 43 پولیس اہلکار تعینات ہیں اور سب سے زیادہ پروٹوکول سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ہے جس کی سکیورٹی کیلئے دو موبائل پک اپ سمیت14اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…