اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز نمٹانے کی 6ماہ کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آج نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر پیش ہوئے ۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے ریفرنسز میں ہونے والی پیش رفت پر
مشتمل رپورٹ پیش کی گئی۔ نیب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت ریفرنسز نمٹانے کی مقررہ مدت جو کہ 6ماہ تھی اس میں مزید 6ماہ کی توسیع دے جس پر عدالت نے نیب کی درخواست پر جزوی منظوری دیتے ہوئے مقررہ مدت میں 2ماہ کی توسیع کے احکامات صادر کر دئیے جبکہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز نمٹانے کیلئے مقررہ مدت میں نیب کو 3ماہ کی توسیع دیدی گئی ہے۔