اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے والے نو منتخب سینیٹر کا نوٹیفکیشن روک دیا، چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے لوگ سینیٹر نہیں بن سکتے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ نے دہری شہریت کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل نے بتایاکہ دوہری شہریت رکھنے والوں میں چودھری سرور، ہارون اختر،مسز نزہت اور
سعدیہ عباسی شامل ہیں، یہ لوگ دہری شہریت چھوڑ کر حلف اٹھا سکتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا، شہریت چھوڑنے کا ثبوت دینا چاہیے ، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ سینیٹرشپ ختم ہونے کے بعد دوبارہ دہری شہریت رکھ لیں، سینیٹرز کو مطمئن کرنا ہوگا کہ دوہری شہریت ترک کرچکے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فیصلے تک چاروں افراد کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے۔