بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 54کا ضمنی انتخاب،دھاندلی ہوئی یا نہیں؟ جہانگیر ترین کے موقف نے سب کو حیران کردیا،عمران خان کے لودھراں جلسہ پرجواب دینے کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہاہے کہ لودھراں میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج کی موجودگی میں دھاندلی نہیں ہوسکتی۔جہانگیرترین نے لودھراں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن )لیگی وزرا اور ایم این ایز اپنے امیدوار کی مہم چلاتے رہے الیکشن کمیشن کو نظر نہیں اٰیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لودھراں جلسہ پرالیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دیں گے۔

دریں اثناء قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اب تک 80 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق ن لیگ25ہزار 226 ووٹوں کے ساتھ آگے ہے اور پی ٹی آئی 20 ہزار 293 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 80 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 25ہزار 226 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 20 ہزار 293 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار بہت پیچھے ہیں انہوں نے صرف 802ووٹ حاصل کیے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، پولنگ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے اہلکار تعینات رہے۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 10 امیدوار وں نے حصہ لیا تاہم کانٹے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ کے مابین متوقع ہے۔حلقے سے تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میدان قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

یہ حلقہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہواتھا اور بلا تعطل شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائدہے۔ 80 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 25ہزار 226 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 20 ہزار 293 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…