جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان جھوٹا ہے، اس نے تو تیسری شادی بھی کر لی، دوسری شادی کے وقت کون کون سے جھوٹ بولے؟ ریحام خان کا طویل خاموشی کے بعد بڑا دھماکہ، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی بھی کر لی ہے، ریحام خان نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تیسری شادی کر چکے ہیں لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیوں صادق اور امین قرار دیا، ریحام خان نے کہا کہ عمران خان تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

اس موقع پر ریحام خان نے عمران خان سے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد 31 اکتوبر 2015 کو طلاق بھی ہو گئی۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دے دیا حالانکہ وہ اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے پر بہت سختی برتی ہے۔ ریحام خان نے عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں کہا کہ میرے ذرائع نے ان کی شادی کی تصدیق کی ہے لیکن عمران خان پتہ نہیں کیوں اس بات کا اعلان نہیں کر رہے، ریحام خان نے اپنی شادی کے بارے میں کہا کہ ان کی شادی 27 محرم الحرام کو ہوئی تھی اور اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ محرم کے بعد شادی کا اعلان کریں گے لیکن عمران خان نے دو ماہ بعد اعلان کیا۔ انٹرویو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی کیونکہ جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت نہیں ہے مگر عمران خان نے شادی کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تردید کرکے بھی جھوٹ بولا، ریحام خان نے کہا کہ جب باتیں خود سامنے آ رہی ہیں تو انہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی خاموشی توڑ دیں۔ ریحام خان نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تیسری شادی کر چکے ہیں لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیوں صادق اور امین قرار دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…