کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود جو کہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے، پاک فوج نے جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور وزیرستان میں نقیب کے مکان کی تعمیر کی ذمہ داری لے لی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے چگملائی میں محسود اور برکی قبائل کا پاک فوج کے نمائندوں کے ساتھ گرینڈ جرگہ ہوا۔ ملک مسعود احمد جو کہ جرگے کے سربراہ تھے نے میڈیا کو بتایا کہ پاک فوج نے کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے
والے نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور اس کے مکان کی تعمیر کی ذمہ داری پاک آرمی نے اٹھا لی ہے، اس گرینڈ جرگے میں جی سی او وانا کے قائم مقام انچارج بریگیڈئر عرفان احمد اور پولیٹیکل ایجنٹ اشفاق احمد، اے پی او اخلاق احمد، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد نائب الدین داڑو، برکی اور محسود قبائل کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاک فوج نے جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور وزیرستان میں نقیب کے مکان کی تعمیر کی ذمہ داری لے لی ہے