منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما بازیاب ٗپولش کوپیما کی تلاش ختم کردی گئی

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)کوہ ہمالیہ میں واقع پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے دوران پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ پولینڈ کے کوہ پیما کی مزید تلاش ختم کردی گئی۔واضح رہے کہ دونوں کوہ پیما ٗکوہ ہمالیہ میں واقع 26 ہزار 660 فٹ بلند نانگا بربت چوٹی پر خراب موسم کے باعث کیمپ 4 میں تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔دونوں کوہ پیماؤں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے

مدد کا پیغام بھیجا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ 7 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کوہ پیما کی بینائی متاثر ہوئی ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں فراسٹ بائیٹ کا شکار ہوئی ہیں جس کے بعد دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا۔فرانسیسی خاتون کوہ پیما نے پولش مرد کوہ پیما کو کیمپ 4 پہنچادیا تھا جبکہ وہ خود کیمپ 3 تک پہنچ گئی تھیں، جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔کوہ پیماؤں کی پولش ٹیم کا کہنا ہے کہ چوٹی پر پھنسے مرد کوہ پیما کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ شدید سردی اور دشوار موسم کے باعث پولش کوہ پیما کی مزید تلاش ختم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ نانگا پربت کو قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے جسے سر کرنے کی کوشش کے دوران اب تک کئی کوہ پیما جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…