پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قصور، زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری نے قصور پولیس کے پول کھول دےئے،فاطمہ سے زیادتی عمران نے کی پولیس نے مدثر کو مارکر اس کے بھائی اور والدین کے ساتھ کیا گھناؤناسلوک کیا؟شرمناک انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری نے قصور پولیس کے مبینہ مقابلوں کے پول کھول دےئے ، پولیس نے 25فروری2017کو ایمان فاطمہ کے قاتل مدثر کو مقابلہ میں ہلاک کر دیا تھا مگر زینب کے ملزم عمران کے انکشاف نے مدثر کو بے گناہ ثابت کر دیا، مدثر کے ورثاء نے اس وقت کے ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او صدر قصورکے خلاف عدالت میں رٹ دائر کردی ہے ۔

پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے مدثر کی والدہ جمیلہ بی بی زوجہ منیر احمد نے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج قصور ظفر اقبال کی عدالت میں رٹ دائر کی ہے کہ پیروالا روڈ میں 24فروری21017کوطواسین نامی شخص کی پانچ سالہ بیٹی امان فاطمہ کو کسی نا معلوم ملزم نے اغوا کیا اور زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے اسکی نعش کو ایک زیر تعمیر مکان میں پھینک دیا اور اگلے دن ہی پولیس نے میرے بیٹے مدثر کو ایک جھوٹے مقابلے میں ہلاک کر دیا اورمقدمہ میرے دوسرے بیٹے عدنان اورعاشق نامہ شخص کے خلاف درج کر دیا جسے ہم جانتے بھی نہیں اور ہمیں جش کرانے کے لئے پولیس نے مدثر اور اسکے کزنوں کو غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور جب ہم نے یقین دہانی کروائی کہ ہم پولیس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے تو پولیس نے ہم سے اپنی مرضی کے کاغذات پر دستخط کروا کرہمیں چھوڑ دیا ،جمیلہ بی بی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ، ڈی ایس پی صدر سرکل قصورمرزا عارف رشید اور ایس ایچ او قصور محمد یونس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ، عدالت نے30جنوری کو الزام علیہ کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔ پولیس نے 25فروری2017کو ایمان فاطمہ کے قاتل مدثر کو مقابلہ میں ہلاک کر دیا تھا مگر زینب کے ملزم عمران کے انکشاف نے مدثر کو بے گناہ ثابت کر دیا، مدثر کے ورثاء نے اس وقت کے ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او صدر قصورکے خلاف عدالت میں رٹ دائر کردی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…