پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا معاملہ سنگین صورت اختیارکرگیا،ڈاکٹر شاہد مسعود دراصل کون ہیں؟صحافی نصر اللہ ملک نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد مسعود ذہنی مریض ہیں صرف ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے چینل کے مالک نے ٹی وی پر بٹھایا۔معروف صحافی نصراللہ ملک نے سنگین الزامات عائد کردیئے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ ملک نے کہا کہ شاہد مسعود ذہنی مریض ہیں انہیں ایک چینل نے اپنی ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ٹی وی پر بٹھایا،ایک شخص جو ذہنی طور پر بیمار ہے یہاں تک کہ وہ اپنے اہل خانہ تک کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتا،

ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا ایسی کیفیت کے مالک انسان کو 20کروڑ عوام سے متعلق بیٹھ کر ٹی وی پرباتیں کرنی چاہئیے؟کیا اس چینل کا ملک صرف ریٹنگ کے لیے ڈاکٹر شاید مسعود کو اپنے ٹی وی چینل پر بٹھاتا تھا؟واضح رہے کہ شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے بارے میں کہا تھا کہ اس کے 37سے زائد بینک اکاؤنٹس ہیں جب کہ اس کا تعلق سیاسی شخصیات سے بھی ہے یہ دعوی غلط ثابت ہوا۔ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں پتہ چل چکا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران سے متعلق جھوٹی خبر کس کے کہنے پر دی اور اس کے پاس جو ثبوت ہیں وہ کہاں سے آئے، نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرا’’جی فار غریدہ‘‘میں خاتون اینکر غریدہ فاروقی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ چل چکا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاؤنٹس اور بین الاقوامی مافیا سے تعلق اور وفاقی وزیر کی اس معاملے میں انوالومنٹ کی جھوٹی خبر کس کے کہنے پر دی ہے اور اس کے پاس جو ثبوت ہیں جن کا وہ دعویٰ کر رہا ہے وہ کہاں سے آئے ہیں۔ خاتون اینکر نے جب رانا ثنا اللہ کو کہا کہ وہ اس سورس کا نام لیں جہاں سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو یہ خبر فیڈ ہوئی جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے نام لینے کی ضرورت نہیں کل سپریم کورٹ میں سب پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…