جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی

datetime 25  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی، جبکہ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قوم کے بچوں کا خیال رکھنا ہے،جب تک صاف پانی کی تسلی نہ ہو فروخت کی اجازت نہیں دینگے، سپریم کورٹ میں پینے کے صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

عدالت نے 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئیے کہا کہ عدالت کی تسلی تک پانی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی، قوم اور بچوں کے مفاد کو دیکھنا ہے، کمپنیوں کو ادراک ہونا چاہیے گندہ پانی فروخت نہیں کرنا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیاں ہیں لیکن پانی صاف نہیں ہے، منرل واٹر کمپنیوں کے وکیل نے استدعا کی کہ پی سی ایس کیو اے کی رپورٹ منگوا لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم رپورٹ منگوا لیں گے، کمپنی اس زوم میں نہ رہے بڑا وکیل کرنے سے ریلیف مل جائے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے چوبیس منرل کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…