پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے وزیرستان کے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف منعقد ہونے والے جرگے نے خون کے بدلے خون کا مطالبہ کر دیا ہے ۔کراچی میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔ قبائلی جرگے نے نقیب اللہ محسود کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے راؤ انور کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
جرگے میں قبائلی عمائدین کے علاوہ قبائلی طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، جرگے کے دوران قبائلی طلبا نے مظاہرہ بھی کیا، جبکہ شرکا نے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو فور ی طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔جرگے کے شرکا نے نقیب اللہ محسود کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں نے ملک و قوم کے لیے بڑی قربانیاں دی ہے۔ حکومت قبائلی عوام کو تٖحفظ فراہم کرئے۔ جرگے نے نقیب اللہ محسود کا ماروائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ لاکھوں قبائل ملک کے دیگر شہروں میں مقیم ہے حکومت انکا تحفظ یقینی بنائے دہشت گردی کے خلاف زیادہ قربانیاں دینے والوں کو آج قتل کیا جا رہا ہے جرگے نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پختونوں کا قتل عام بند کیا جائے ۔مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے ساتھ انصاف بھی فراہم کیا جائے ۔جرگے کے شرکا نے حکومت سے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ اور بچوں کے لیے مالی امداد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ کراچی میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے وزیرستان کے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف منعقد ہونے والے جرگے نے خون کے بدلے خون کا مطالبہ کر دیا ہے ۔کراچی میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔ قبائلی جرگے نے نقیب اللہ محسود کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے راؤ انور کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔