پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاسی ہلچل ،بڑھتا تجارتی خسارہ اور مہنگائی ، ٹھپ سرمایہ کاری اور ڈالر کی بلند اڑان ،2018ء پاکستان کیلئے کیسا رہے گا؟ماہرین نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) ملکی معیشت کیلئے سال 2017 کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا ،سیاسی ہل چل نے معاشی میدان میں بھی اتار چڑھاؤ پیدا کئے رکھا ٗبڑھتا تجارتی خسارہ اور مہنگائی ، ٹھپ سرمایہ کاری اور ڈالر کی بلند اڑان نے معاشی گاڑی کو آگے نہ بڑھنے دیا ٗ اقتصادی ماہرین

کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہنگامی فیصلے نہ کیے تو 2018 بھی اچھا نہیں رہے گا۔ 2017 ملکی تاریخ میں سیاسی ہل چل کا سال ثابت ہوا ٗ تمام حکومتی ایوانوں میں تبدیلی کی خبروں پر رہی ،توانائی شعبے کے سوا کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہ آئی ۔صدر لاہورچیمبر طاہر جاوید ملک کے مطابق حکومت کو اپنا پتہ نہیں تھا، وہ معاشی پالیسیاں کیا چلاتی ، مہنگی بجلی ،گیس اوربھاری ٹیکسوں کے باعث برآمدت 6 ارب ڈالر کم رہیں ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے کہا کہ خدارا کاروبار چلنے دیں ۔معاشی ماہرین کے مطابق تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں تاہم حکومت نے ٹیکس لینے کا طریقہ کار غلط اپنایا، نہ ٹیکس گزارو ں کی تعداد بڑھی اورنہ ٹیکس وصولی۔ماہرین کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کیباعث اگلے سال کے حالات بھی اچھے نہیں لگتے ،بے روز گاری اور مہنگائی مزید بڑھے گی ۔معاشی ماہرین کے مطابق معاشی صورتحال بدتر ہے ٗحکومت فوری گول میز کانفرنس بلائے ٗسیاسی جھگڑے ختم کیے جائیں اور مل بیٹھ کر معاشی استحکام لایا جائے ورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…