پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

مسافر ٹرین حادثے کا شکار،متعدد افراد زخمی

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر( آن لائن) پنجاب کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر

ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے، جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا، جس وجہ سے کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔ریسکیو کے مطابق کندیاں اور ملتان سے ریلوے کی ٹیمیں اور ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ انجن اور بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔دوسری جانب متاثرہ ٹرین کے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…