پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اپنی ناکامی کے الزامات دوسروں پر نہ ڈالو،اتحادی ایک دوسرے کیلئے تنبیہ جاری نہیں کرتے، نائب امریکی صدر کی دھمکی پر پاکستان نے کھری کھری سناڈالیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ اتحادی ایک دوسرے کیلئے تنبیہ جاری نہیں کرتے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک جاری بیان میں کہا کہ امریکی نائب صدر کی جانب سے افغانستان میں دیا جانے والا حالیہ بیان امریکی انتظامیہ سے پاکستانی حکام کی ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت سے بالکل مختلف ہے۔ترجمان نے امریکی نائب صدر کی دھمکی

پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ایک دوسرے کیلئے تنبیہ جاری نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایک تنبیہ ان لوگوں کو بھی جاری کرنی جانا چاہیے جو افغانستان میں منشیات کی پیدوار، غیر سرکاری اور انتظامی مقامات کی توسیع، صنعتی پیمانے پر بد عنوانی، حکومت کو ختم کرنے اور داعش کو یہاں جڑیں مضبوط کرنے کی اجازت دینے میں ملوث ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لیے مذاکراتی میکنزم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…