منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کا باب بند،قومی خزانے کی کنجی کس کے حوالے کردی گئی ،شاہد خاقان نے نوازشریف سے ملاقات کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا محمدافضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کئی ہفتوں سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے وزیراعظم کو چھٹی کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔اسحاق ڈار کے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان تاحال کسی کو نہیں سونپا گیا اور اس حوالے سے امور وزیراعظم چلارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی

حکومت نے پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے جن کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضل کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل 26 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمدافضل نے وزیر مملکت بنائے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔رانا محمد افضل 2013کے عام انتخابات میں فیصل آباد کے حلقے این اے 82سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔دسمبر2013میں رانا محمد افضل کو وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری خزانہ تعینا ت کیا گیا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ عدالت مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…