جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بڑا سیاسی دھماکہ ،شہبازشریف اگلے وزیر اعظم تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا،ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے ،خواجہ آصف،سعدرفیق،احسن اقبال منہ تکتے رہ گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہبازشریف کو اگلا وزیر اعظم نامزد کئے جانے کے بعد اب ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔پنجاب کو مسلم لیگ( ن) لیگ کی سیاست کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور طویل عرصہ تک خود میاں نواز شریف کی پنجاب کی سیاست پر گرفت رہی ہے۔ لہذا سمجھا جا رہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام اب وزارت اعلیٰ

کے طور پر لیا جا رہا ہے اور انہوں نے پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔روزنامہ دنیا کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ ویسے تو مسلم لیگ( ن) کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم ہاؤس اور خصوصاً میڈیا کے محاذ پر مریم نواز سرگرم رہی ہیں، البتہ سابق وزیراعظم نوازشریف عدالتی طور پر نااہلی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز ہی ہیں جنہوں نے سیاسی محاذ پر نوازشریف کی عدالتی نا اہلی کو اپنے لئے چیلنج سمجھتے ہوئے اپنے والد کا کیس انتہائی جرات سے پیش کیا اور خطروں کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں جس بنا پر ان کی خود جماعتی حلقوں، اراکین اسمبلی میں مقبولیت بڑھی ہے اور وہ مستقبل کی سیاست کے حوالہ سے ان کی جانب دیکھتے نظر آ رہے ہیں، علاوہ ازیں جب اس حوالہ سے پارٹی کے ذمہ دار ذرائع سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے حوالہ سے کوئی فیصلہ قبل ازوقت ہے اور اس حوالہ سے حتمی فیصلہ پارٹی لیڈر شپ ہی کرے گی۔پارٹی کے ذمہ دار ذرائع اس امر کی تصدیق کر رہے ہیں کہ مریم نواز آئندہ لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے امیدوار ہوں گی۔مریم نواز کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 این اے 123 اور پنجاب اسمبلی

کے حلقے پی پی 147 اور پی پی 144 زیرغور ہیں اور غیر اعلانیہ طور پر یہاں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔دوسری جانب غیر اعلانیہ طور پر تین وفاقی وزرا خواجہ  آصف، احسن اقبال، سعد رفیق کے قریبی ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑیں گے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے۔مریم نواز کی موجود گی میں حکمران جماعت کیلئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگا کہ اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…