منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

میاں نواز شریف اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے ، ن لیگ اب کیا کرنے والی ہے؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فاٹا کے خیبر پختوانخواہ میں انضمام اورفاٹا اصلاحات بل پر گفتگو کی گئی ،جس میں مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر کے تحفظات دور کرنے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزراء رانا تنویر حسین ،

انجینئر خرم دستگیر ، پرویز رشید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اس کے لئے کوشاں رہی ہے۔ اس دوران فاٹا کے خیبر پختوانخواہ میں انضمام اور فاٹا اصلاحات بل پر مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر کے تحفظات بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نہ صرف تحفظات دور کئے جائیں گے بلکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان ، کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل سمیت دیگر نے استقبال کیا ۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیزنے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے عمران خان کیس میں فیصلے کے خلاف ریو یو پٹیشن ، فاٹا اصلاحات بل سمیت عوامی رابطہ مہم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔  مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فاٹا کے خیبر پختوانخواہ میں انضمام اورفاٹا اصلاحات بل پر گفتگو کی گئی ،جس میں مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر کے تحفظات دور کرنے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…