پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

صفا گولڈ مال کا مالک گرفتار،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے کے سابق ڈی جی غلام مرتضیٰ ملک اور صفاء گولڈ مال کے مالک رانا عبدالقیوم سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر لیا ،گرفتار افسران نے رانا عبدالقیوم نامی شخص کے ساتھ مل کر ایف سیون مرکز میں پلاٹ کی نیلامی اور اس پر عمارت کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی ، ملزمان کو جسمانی ریمانڈر کیلئے آج(منگل ) کو احتساب عدالت میں

پیش کیا جائے گا ۔ نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے بھیجے گئے معاملے کی انکوائری کر کے نیب نے ایف سیون مرکز کے پلاٹ نمبر7کی الاٹمنٹ اور اس پر تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارت کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کی جس میں سی ڈی اے افسران کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے شواہد ملے جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب نے سی ڈی اے کے سابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سیکشن غلام مرتضیٰ ملک ، ڈائریکٹر خلیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر عمار ادریس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خادم حسین کو گرفتار کیا جبکہ صفاء گولڈ مال کے مالک رانا عبدالقیوم کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ نیب بورڈ نے گزشتہ اجلاس میں صفاء گولڈ مال کیلئے الاٹ کئے گئے پلاٹ کی لیز کینسل کر دی تھی ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…