منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ ‘‘ وہ خبر آہی گئی جس کا دھرنے والوں کو انتظار تھا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دھرنا ختم کرانے کیلئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے حالات نارمل کرنے اور دھرنا ختم کرانے کیلئے لیگی کو قیادت کو استعفیٰ دینے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی مذاکرات ٹیم نے وزیر قانونی کے استعفے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جڑواں شہروں پر ختم نبوتؐ میں انتخابی آئینی ترمیم کے ذریعے ردوبدل کے خلاف دھرنا آج 15ویں روز

میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث جڑواں شہروں کے مکینوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔شہری عبدالقیوم کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو مذاکرات یا آپریشن دونوں طرح سے دھرنا ختم کرانے کا حکم دے رکھا ہے جس پر آج مقررہ وقت پر دھرنا ختم نہ کرانے پر عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کو طلب کیا تھا ۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو دھرنا ختم کرانے کیلئے جمعرات تک کی مہلت دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…