میں قادیانی نہیں،سچا عاشق رسولﷺ ہوں، وزیر قانون نے اپنے مذہبی عقائد کی وضاحت کردی‎

9  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میںخاتم النبین حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں اور یہ کہ میں ایسے شخص کا پیرو کار نہیں ہوں جو حضرت محمد کے بعد اس لفظ کی کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرے اور نہ ہی ایسے دعویٰ دار کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہوں ۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“ کی

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے اپنے مذہبی عقائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں قادیانی ہوں اور نہ ہی کسی لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حلف نامہ ہے جو قانون کا حصہ ہے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے آئین میں قادیانی گروپ اور لاہوری گروپ کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عاشق رسول ہوں اور میں اپنے خاندان سمیت حضرت محمد کی حرمت اور عزت پر جانیں قربان کرنے کو تیار ہوں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…