ہرجانہ کیس ،عدالت نے عمران خان کو دوبار ہ نوٹس جاری کر دیا

9  ستمبر‬‮  2017

لاہور (آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت کے جج اظفر سلطان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہیں کر وایا گیا۔ شہباز شریف کی طرف سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر

شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا شہباز شریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا اور جھوٹا الزام عائد کر کے عمران خان نے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہباز شریف کی کردارکشی کی لہٰذا عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہر جانے کی ڈگری جاری کی جائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ہی بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازپرلندن روانہ ہوئے۔ عمران خان کے صاحبزادے سلمان ، قاسم اور پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار بھی ہمراہ تھے۔ عمران خان اورعثمان ڈارایک ہفتے کے دورے پرلندن گئے ہیں تاہم دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…