ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاک امریکہ تعلقات،اہم ترین اجلاس،اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت کی شرکت،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی سلامتی کمیٹی نے 5 سے 7 ستمبر 2017ء کے دوران طے شدہ سفیروں کی کانفرنس کے نتائج یا سفارشات مرتب کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا 13 واں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور اس کو عالمی اور علاقائی تناظر میں درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز و خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء کے حوالہ سے پالیسی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور اس کو عالمی اور علاقائی تناظر میں درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز و خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء کے حوالہ سے پالیسی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 5 سے 7 ستمبر 2017ء کے دوران طے شدہ سفیروں کی کانفرنس کے نتائج یا سفارشات مرتب کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مخصوص تجاویز پر غور کرے گی۔ آرمڈ فورسز ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ درپیش صورتحال میں قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مؤثر دفاعی تشخص رکھنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…