اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں نواز شریف کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان
نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نا اہل ہوجائیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو تشہیر میں نواز شریف کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے، کمیشن نے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں پر ن لیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، سیاست اب قانونی جنگ بن چکی ہے اس کا ذمہ دار صرف نوازشریف ہے، نوازشریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں وہ احتساب سے بھاگ نہیں سکتے۔بابر اعوان نے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتا، یہی قانون ہے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ اصل وزیراعظم تو نواز شریف ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف خود کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کردیا اس لیے وہ پارٹی کے فیصلے نہیں کرسکتے، اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔