اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرف آخری وقت میں کون سا سنگین اقدام کرنیوالے تھے؟ آصف علی زرداری کا چونکا دینے والا انکشاف، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرف کو میں نے ہٹایا اور اسے میں ہی ہٹا سکتا تھا اگر میں ایسا نہ کرتا تو پرویز مشرف دوبارہ مارشل لاء لگا دیتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت ہے، جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے؟ آصف علی زرداری نے کہا کہ
جی ٹی روڈ مشن میں بھی نواز شریف کو ناکامی ہوئی، پورے قافلے میں پولیس کے ہی دس ہزار لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو حکومت بنانے دی مگر اب پنجاب میں ہم حکومت بنائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے بہت سے رہنما ان سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونامی کا خیبرپختونخوا میں خاتمہ ہو چکا ہے ان کے بیانات سوشل میڈیا تک ہی محدود ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں ہم نے فوج کو مضبوط کیا۔