اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کیا ہمارے مردوں کو ہیجڑا سمجھ رکھا ہے؟ عائشہ گلالئی حد سے آگے بڑھ گئیں، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے
چیئرمین عمران خان جلسوں میں موجود خواتین کو ہماری خواتین کہتے ہیں۔ عمران خان نے ہمارے مردوں کو کیا ہیجڑا سمجھ رکھا ہے؟ عمران خان کے ایسا کہنے پر بھی مرد اپنی خواتین کو جلسوں میں لے آتے ہیں۔ شاہ محمود قریشیاور جہانگیر ترین جلسوں میں خواتین کو بیٹیاں اوربہنیں کہتے ہیں۔ عمران خان بل کلنٹن نہیں نہ اور نہ ہی وہ پاکستان کے صدر بن سکتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے جماعت اسلامی کے بارے میں کہا کہ پتہ چلا ہے کہ جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی عمران خان کو اپنے پیچھے نہ چھپنے دے۔ عائشہ گلالئی نے کہاکہ ایک سیاسی پارٹیکے قائد نے میرے خاندان اور میرے بارے باتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے طاہر القادری نے 14 افراد کی موت کا مذاق بنا رکھا ہے۔ طاہر القادری اپنے آپ کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، ان پاکستانیوں کو الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جانی چاہیے۔