منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آرٹیکل190کا نفاذ،نوازشریف کی گرفتاری،ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی‎

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو آسٹریلین طوطے کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا، پنجاب ہاوس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی۔

خورشید شاہ نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور انکے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی، عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے، اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا،عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، پاکستان کا آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی، سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے،اپوزیشن لیڈر نے چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب دے دیا اور کہا کہ گزشتہ روز چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا، پنجاب ہاوس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی۔ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…