منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

صدر ملتان بار شیرزمان کی گرفتاری کا حکم ،وکلاء نے چیف جسٹس کی عدالت پردھاوا بول دیا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں ملتان بار کے صدر شیرزمان قریشی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکلاء نے چیف جسٹس عدالت پر دھاوا بول دیا ،عدالت کا درواز توڑ دیا، ججوں کو یرغمال بنا لیا گیا ، ججوں کو بچانے اور وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز میدان کود پڑھے ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے وکلاء کی درگت بنائی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ فل بینچ نے منگل کو

ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان کو ہر حال میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ بار اور دیگر اضلاع کے وکلا ہائی کورٹ پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی جبکہ سیکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کو بھی پھینٹی لگادی۔وکلا کی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے ۔ پہلے مرحلے میں پولیس کی سیکیورتی تعینات کی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے یعنی چیف جسٹس کی عدالت کے باہر رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ وکلا نے جی پی او چوک اور احاطہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی ہے جبکہ کچھ مشتعل وکلا نے چیف جسٹس کی عدالت کو جانے والے راستے کا گیٹ بھی توڑ دیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی کے باعث وکلا نے پولیس پر پتھراؤ کردیا،احتجاجی وکلا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر وکلا مزید مشتعل ہوگئے جس کے بعد پولیس نے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کیے جانے پر وکلا بکھر گئے تاہم اب دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ احتجاج کے دوران وکلا نے ایک عام آدمی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جسے بچانے والے دو پولیس اہلکاروں کو بھی وکیلوں کے عتاب کا شکار بننا پڑا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہائی کورٹ ملتان بینچ میں

جسٹس قاسم خان کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران شیر زمان قریشی اور معزز جج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلا نے کمرہ عدالت کے باہر لگی جج کے نام کی تختی کو اکھاڑ کر پیروں تلے روندا۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی خان نے عدالتی تقدس مجروح کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…