جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نااہلی کے بعد نواز شریف اورشہبازشریف میں ٹھن گئی،سالوں پر مبنی روایت کا خاتمہ،شہبازشریف کی اچانک مداخلت اور حمزہ شہباز بڑی وجہ بن گئے،خبر رساں ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نااہلی کے بعد اپنی سیاسی پگڑی چھوٹے بھائی شہباز شریف کو دینے سے صاف انکارکردیا ہے،کئی سالوں پر مبنی ہر اتوار کونواز شہباز کا اکٹھے دوپہر کا کھاناکھانے کی روایت بھی ٹوٹ گئی،دونوں بھائیوں کے مابین ٹیلیفونک رابطہ منقطع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اداروں سے ٹکر نہ لینے کے بیان نے اپنے بھائی نواز شریف کی پالیسی کو چیلنج کردیا ہے

اور دونوں بھائیوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمی،پارٹی صدارت اور اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کو این اے 120الیکشن مہم سے دور رکھنے کے جیسے فیصلوں سے شہباز شریف کو تکلیف پہنچی ہے اور انہوں نے اپنے بھائی و پارٹی کے بانی نواز شریف سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں بھائیوں کے اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ کئی سالوں پر مبنی روایت بھی توڑ دی گئی ہے کہ جس میں ہر اتوار کو دونوں بھائی دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا کرتے تھے تاہم معاملہ اس حد تک گھمبیر ہو چکا ہے کہ دونوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ منقطع ہو گیا ہے،ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شہباز شریف نے بڑے بھائی کی جانب سے ایسے رویئے کے بعد پارٹی میں موجود قابل اعتماد دوستوں سے خفیہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں دونوں بھائیوں کے مابین اختلافات کے باعث پارٹی میں اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد پارٹی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا جس کو بعد میں واپس لے لیا گیا جبکہ بعد ازاں شہباز شریف کو پارٹی صدر بھی نہیں بنایا گیا اور پھر حمزہ شہباز کو کلثوم نواز کی الیکشن مہم سے دور رکھنے پر دونوں بھائیوں میں اختلافات سامنے آئے ہیں جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب مریم نواز کے کہنے پر کیا جارہا ہے تاکہ شہباز فیملی پارٹی معاملات میں مداخلت نہ کر سکے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…