اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جھوٹ سامنے لے آئے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں پرویز رشید کے بعد نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جھوٹ سامنے لے آئے، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور چوہدری نثار نے مزید کہا کہ حیران ہوں کہ شاہد خاقان عباسی نے پابندی لگانے کی بات کی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جس دن میں آیا تھا میں نے
اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی تھی جو آج تک لگی ہوئی ہے، پابندی لگانے کے بعد اجراء شدہ لائسنسوں کی تصدیق کی اور اس تصدیق عملی کے دوران غیر ممنوعہ بور کے 2 لاکھ سے زائد لائسنس منسوخ کیے گئے۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 30 ہزار پاسپورٹس بھی منسوخ ہوئے جبکہ موبائل سموں کے معاملے پر بھی بہت کام کیا اور آج ملک میں غیر قانونی سمیں نہیں ہیں۔ اس طرح سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں اسلحہ لائسنس سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بات کو جھٹلا دیا۔