جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں روزانہ کتنے ارب قرضہ لیا؟ تشویشناک انکشاف، نیا ریکارڈ قائم

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں روزانہ کتنے ارب قرضہ لیا؟ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے پہلے 9 ماہ میں یومیہ 3 ارب روپے کے قرضے لیے گئے۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے تحت ان قرضوں میں سے اسٹیٹ بینک سے 734 ارب 62 کروڑ روپے لیے گئے اس کے علاوہ کمرشل بینکوں سے 84 ارب 50 کروڑ روپیہ قرض کی مد میں لیا گیا۔ گزشتہ چار سال میں ملک کے اندرونی قرضوں کا حجم مجموعی طور پر 215 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں غیر ملکی قرضوں میں 11 ارب ڈالر

کا اضافہ ہوا جبکہ ملک پر غیر ملکی قرضوں کا حجم مارچ 2017 کے اختتام پر 62 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف حکومت نے گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے لیے، ن لیگ کی حکومت کی قرضے لینے کی یہ شرح ملکی تاریخ میں پہلی بار اس سطح تک پہنچی ہے۔ ان قرضوں میں سے 37 فیصد قرضے گزشتہ سال چین سے لیے گئے ہیں۔ ان قرضوں میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے اور 1 ارب 60 کروڑ ڈالر دو طرفہ مالی معاونت کے تحت قرضے ملے۔ اس طرح ن لیگ کی حکومت نے ریکارڈ قرض لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…