اسلام آباد(نیوزڈیسک)پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار سیاست چھوڑنے سے متعلق وضاحت کردی، انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آج بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، میڈیا پر آیا کہ شاید میں نے سیاست چھوڑ دی، میں نے ایسا نہیں کہا تھا، شاید میں صحیح طریقے سے سمجھا نہیں سکا، رائے کا اختلاف آج بھی ہے، کتنے لوگ ہیں جنہوں نے اصولوں پر استعفیٰ دیا؟ نواز شریف اور وزیر اعظم مجھے
کابینہ میں آنے کیلئے قائل کرتے رہے، پارٹی اجلاس میں اپنے اختلافات کھل کر بیان کرتا ہوں، پارٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے والا بددیانتی کرتا ہے، میں ایسا نہیں کرتا، مشرف کو عدالت کے حکم پر بیرون ملک جانے دیا، جنرل مشرف کا کیس جن عدالتوں میں چلا تھا ان کے فیصلے دیکھیں، عدالتی حکم ملا تو روکنے کا جواز نہیں بنتا تھا، بنیادی طور پر سوا 4 سال جو کام کیا وہ ریکارڈ پر لانا تھا، جس کے منہ میں جو آئے وہ بولتا جائے، میں ذمہ دار نہیں ہوں۔