اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 362,50قومی شناختی بلاک کیے گئے تھے۔معلومات کے مطابق بلاک کیے گئے شناختی کارڈز میں سے جعلی کوائف،مجاز کندہ کے دستخط جعلی اور ملکی ایجنسیوں کی رپورٹ پر کارڈوں کی منسوخی کا عمل زیر غور آیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ تین سالوں میں 109,477شناختی
کارڈوں کی تصدیق کی گئی اور انکی جانچ پڑتال کے لیے ایک ہفتہ درکار تھا۔معلومات کے مطابق وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے لاکھوں کی تعداد میں جتنے بھی شناختی کارڈ منسوخ کیے ہیں وہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے پیش نظر کیے ہیں اور وہ یہ شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے تقاضے بھی پورے کیے گئے تھے۔