جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ٹیکسی یونین کی جانب سے آن لائن کیب سروسز کیخلاف احتجاج ٗ راول ڈیم چوک بلاک ٗ مری جانے والی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ٹیکسی یونین نے آن لائن کیب سروسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راول ڈیم چوک کو بلاک کردیا جس کے باعث مری اور اسلام آباد جانے والی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹیکسی یونین کی جانب سے اوبر اور کریم سمیت آن لائن کیب سروسز پر پابندی لگانے کیلئے مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرین نے راول ڈیم چوک کوبلاک کردیا جس کے باعث مری اوراسلام آباد جانے والی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جس پرپولیس نے آنسوگیس کے شیل منگوا لئے۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے روک کر گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پولیس نے اسے بچایا اور صورت حال کو قابو کرلیا۔ احتجاجی مظاہرین نے آن لائن کیب سروسز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ آن لائن کیب سروس کی وجہ سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے اور آمدن میں نمایاں کمی ہوگئی ہے انہیں اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے قرض لینا پڑ رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…