منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی،2 مارٹر راکٹ فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف وزری کر تے ہوئے فائر کئے جانیوالے راکٹ کے دو گولے پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی

خلاف ورزی کر تے ہوئے ایرانی بارڈر فورسز نے دو مارٹر کے گولے فائر کئے جو کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارٹر کے گولے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے سینکڑوں میٹر دور کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ایرانی سرحدی خلاف ورزی سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کو آگاہ کر دیا اس سلسلے میں ایرانی حکام کو متعلقہ محکمے کے ذریعے احتجاجی مراسلہ بھی بھیجا جائیگا تاہم راکٹ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…