اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نےسابق وزیراعظم نواز شریف کو آج 2 بجے طلب کر لیا ، نوازشریف کے ساتھ ساتھ مریم نواز ، کیپٹن صفدر(ر) ، حسن نواز اور حسین نواز بھی طلب کیا گیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی اگر آج پیش نہ ہوئی تو شریف فیملی کوآج آخری نوٹس دیا جائے گا پھر گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔
نیب راولپنڈی کے افسر سلیم شہزاد کی قیادت میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور کے دفتر میں موجود ہے اور وہ شریف خاندان کا دوپہر 2 بجے تک انتظار کریں گے۔عدم پیشی پر 8 ستمبر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نیب نے نواز شریف اور اس کی فیملی کو لندن فلیٹس اور12آف شور کمپنیوں پر طلب کیا ہوا ہے ، نیب شریف فیملی پیشی کے متعدد نوٹس جاری کر چکی ہے ،جس پر شریف فیملی نے کوئی سنجیدہ ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونے کا فیصلہ فریقین کا ذاتی معاملہ ہے۔