پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان دوریاں ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان دوریاں ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں سابق صدر آصف علی زرداری شریف برادران کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے میثاق جمہوریت کیلئے کڑی شرائط رکھ دیں

۔سابق خاتون اول کلثوم نواز نے میثاق جمہوریت کی بحالی کیلئے لندن میں بھی کوششیں تیز کردیں ، سابق ہائی کمشنر برطانیہ واجد شمس الحسن سے بھی ملاقات کا امکان ۔ آصف علی زرداری قومی سیاسی منظرنامے پر سب سے بھاری ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے لاہور بلاول ہاؤس میں سابق صدر سے ملاقات کی اور اس ملاقات کو خفیہ بھی رکھا گیا تاکہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نئے میثاق جمہوریت کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری مستقبل میں (ن) لیگ کے ساتھ کیلئے کڑی شرائط رکھی ہیں اور مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) ان شرائط کو تسلیم کرلے تو ہم میاں نواز شریف اور اس کے خاندان کی کشتی بھنور سے نکالنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے

لیکن شریف برادران کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں اور جب اختیار حاصل ہوتا ہے تو گریبان پکڑ لیتے ہیں اس لئے شریف برادران ناقابل اعتبار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی طرف سے 2018 ء کے الیکشن کے بعد صدارت اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مرضی کا وزیراعلیٰ بنانے کی شرط رکھی گئی ہے ۔

آصف علی زرداری کی طرف سے یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ 2018 کے الیکشن تک آرٹیکل 62/63 کو نہ چھیڑا جائے اگر مسلم لیگ (ن) نئے میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کرتی ہے تو پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق آرٹیکل 62/63 کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کرادے گی۔ مزید برآں اگر احتساب عدالتوں نے نواز شریف اور ان کے بچوں کو سزائیں دے دیتی ہے

تو پیپلزپارٹی ایوان صدر سے ان کی سزاؤں کو بیک جنبش قلم اسی طرح ختم کردے گی جس طرح سابق جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے ایف آئی آر کے اعلیٰ آفیسر شیخ ریاض کو دی گئی سزا ختم کی گئی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں گٹھ جوڑ کیلئے لندن میں بھی سرگرمیاں جاری ہیں اس حوالے سے

سابق خاتون اول کلثوم نواز شریف اور سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے درمیان ملاقات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے تاکہ تمام شرائط کو حتمی شکل دے کر پی پی پی سے ایک نئی محبت کا آغاز کیا جاسکے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔ آصف علی زرداری لاہور میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز کراچی روانہ ہوگئے تھے اب مولانا فضل الرہمن میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد آصف علی زرداری سے دوبارہ نشست کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…