منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ ٹوٹ گئی، چوہدری نثار اور خرم دستگیر سمیت 140 ارکان الگ

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ ٹوٹ گئی، چوہدری نثار اور خرم دستگیر سمیت 140 ارکان الگ، تفصیلات کے مطابق  سینئر تجزیہ کار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن کے اندر مسلم لیگ (ن) ٹوٹنے والی ہے۔ 140 کے قریب ارکان اسمبلی نے الگ گروپ بنا لیا ہے، جلد وہ اپنا اجلاس بلائیں گے۔ ن لیگ میں بننے والا یہ بڑا گروپ شریف خاندان کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔

ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور پارٹی عہدیداروں پرمشتمل یہ گروپ بہت جلداپنا الگ اجلاس طلب کرنے والا ہے۔سینئر صحافی نے کہا کہ وزیر دفاع خرم دستگیر چودھری نثار کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، ابھی ان کے علاوہ بھی مزید نام سامنے آئیں گے۔ صرف شریف فیملی نہیں باقی سب کا بھی کڑا احتساب ہوگا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ سو فیصد یقین سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کے کہنے پر صدر مملکت ممنون حسین کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔ متحدہ نے ایک ڈیل کے تحت ن لیگ کو وقت دیا، اب پیکیج ملنے سے پہلے ہی ایڈوانس لیکر 4 ارب روپے سے زائد لندن بھجوائے گئے ہیں۔ دریں اثناء منی ٹریل بھی مل گئی ہے جس میں اسحاق ڈار کے بیٹوں سمیت کئی نام سامنے آ رہے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے صرف ایک بنک میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ دنیا بھر میں تقریباً 1500 سے 2000 ارب ڈالر لوٹا ہوا پیسہ اور بڑی بڑی جائیدادیں موجود ہیں، تمام ملک اس حوالے سے تعاون کو تیار ہیں، ورلڈ بنک کا ایک پروگرام ہی لوٹی ہوئی دولت بارے ہے وہ بھی مکمل تعاون کریں گے تو پھر پاکستانی قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جانی چاہیے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے دکھ سانجھے ہیں لیکن ان کا طریقہ واردات مختلف ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ خدائی خدمت گاری اپنی جگہ لیکن ہم تو یہ پوچھیں گے کہ انڈونیشیا میں پختون پارٹی کے ایک بڑے انقلابی کے بیٹوں کے ٹاورز کیسے بنے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…