اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کا ’’میرٹ‘‘ لائیو شو میں کھل کر سامنے آ گیا، شدید شرمندگی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں خاتون اینکر نادیہ مرزا نے عائشہ گلالئی پر سوالوں کی بوچھاڑ کرکے انہیں پریشان کرکے رکھ دیا۔ اس ٹی وی پروگرام میں عائشہ گلالئی روایتی پختون پگڑی پہن کر شریک ہوئیں،
پروگرام کے آغاز پر خاتون اینکر نادیہ مرزا نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی میں سوچ رہی تھی کہ آپ کا تعارف کیا کراؤں۔ نادیہ مرزا نے کہا کہ آپ کا تعارف ایم این اے کی حیثیت سے کراتی ہوں تو آپ پی ٹی آئی کی سیٹ پر ایم این اے ہیں اگر میں آپ کا تعارف پی ٹی آئی کی رہنما کے طور پر کراؤں یا الگ حیثیت سے کراؤں؟ جس کے جواب میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرا تعارف ایک پڑھی لکھی پاکستانی خاتون کے طورپر کرایا جائے، وہ ایم این اے ہیں اور انہیں پارلیمنٹیرین ہونے پر فخر ہے۔نادیہ مرزا نے عائشہ گلالئی سے پوچھا آپ پی ٹی آئی کی سیٹ پر ایم این اے ہیں، جس پر انہوں نیکہا کہ یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ نادیہ مرزا نے کہا کہ لمبی کہانی کیسے ہے، تحریک انصاف نے مخصوص نشست پر آپ کو ٹکٹ دیا جس کی وجہ سے آپ ایم این اے بن گئیں۔ اس کے جواب میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ میرٹ پر ایم این اے بن کر پارلیمنٹ میں آئیں۔ جس پر نادیہ مرزا نے فوراً انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ میرٹ کی بات نہ کریں، آپ ویسے ہی میرٹ کی بڑی خراب تعریف کر چکی ہیں، آپ نے خود پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ تحریک انصاف میں میرٹ کیا ہے اور آپ اس پر پوری نہیں اتر سکتیں۔ نادیہ مرزا اس طرح کے سوالات کرکے عائشہ گلالئی کو شرمندہ کرتی رہیں۔