اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو گھر بھیج کر عمران خان اور ریحام خان پہاڑوں میں اعصابی سکون حاصل کر رہے ہیں، دونوں کہاں موجود ہیں؟ تفصیلات کے مطابق آج کل گرمی اپنی شدت پر ہے، موسم کے ساتھ ساتھ سیاست کا موسم بھی گرم ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف احتسابی مہم چلا کر انہیں سپریم کورٹ کے ذریعے گھر بھیج چکے ہیں،
اس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے قائدین عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ عمران خان اپنا یہ کام کرنے کے بعد موسم کی گرمی اور سیاست کی گرمی سے دور شمالی علاقوں میں موجود ہیں، عمران خان ٹویٹر پیغامات سے ان شمالی علاقوں اور پاکستان کی خوبصورتی بارے دنیا کو بتا رہے ہیں۔ ان پہاڑوں پر عمران خان نے اپنی مختلف تصاویر بھی بنوائی ہیں اور تصویریں بنوانے کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی مخالفین کا جواب بھی دے رہے ہیں۔ ایسے میں عجیب اتفاق کی بات ہے کہ ریحام خان بھی اس وقت پہاڑوں پر موجود ہیں، وہ بھی اس گرمی سے تنگ آ کر پہاڑوں میں اعصاب کو سکون دے رہی ہیں۔ ویسے تو عمران خان اور ریحام خان میں میلوں کا فاصلہ موجود ہے مگر دونوں میں یہ بات مشترک ہے کہ جب انہیں موسم کی شدت اور دنیا سے گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے وہ نئی توانائی کے لیے پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں اور آسودگی حاصل کرتے ہیں۔ عمران خان اور ریحام خان دونوں تھکے ہوئے اعصاب کو سکون دے رہے ہیں واضح رہے کہ دونوں پہاڑی علاقے میں علیحدہ علیحدہ موجود ہیں اور اپنی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کر رہے ہیں۔