منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اپنا دفاع کرنا ہر شخص کا حق ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2017 |

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپنا دفاع کرنا ہر شخص اور ادارے کا حق ہے، کسی ادارے کی کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں ہے، ہمارا کام عوام کے مسائل حل کرنا ہے، جو ریفرنس دائر کرتے ہیں یہ ان کا کام ہے ریفرنس دائر کریں جو بھی ریفرنس دائر کئے جائیں گے ان کا جواب دیں گے، سیاست میں بات چیت جاری رہنی چاہیے، سیاسی بیانات آتے رہتے ہیں، 2013 کی نسبت آج صوبے میں حالات بہتر ہیں،

بلوچستان میں نواز شریف کی طرف سے اعلان کردہ منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ہے،2013 کی نسبت آج صوبے میں حالات بہتر ہیں، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کئے گئے، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نواز شریف کی طرف سے اعلان کردہ منصوبے جاری رکھے جائیں گے، ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں گیس کا منصوبہ لگایا جائے گا، صوبے میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہو گا، وزیراعظم نے کہا کہ کچھی کینال کا منصوبہ ہماری حکومت نے مکمل کیا کچھی کینال کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا، گوادر کے حوالے سے سی پیک منصوبوں پر تفصیلی غور ہوا، ہیلتھ کارڈ سکیم کو پورے بلوچستان تک پھیلایا جائے گا، بی آئی ایس پی کو بھی پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی، ہمارا کام عوام کے مسائل حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ریفرنس دائر کرتے ہیں یہ ان کا کام ہے کہ ریفرنس دائر کریں، جو بھی ریفرنس دائر کئے جائیں گے ان کا جواب دیں گے، سیاست میں بات چیت رہنی چاہیے، سیاسی بیانات آتے رہتے ہیں، فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا ہر شخص اور ادارے کا حق ہوتا ہے، کسی ادارے کی کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی میں تین سیٹیں وفاقی حکومت ریفر کرتی ہے، سی سی آئی کا ہر مسئلہ وزارت خزانہ میں اٹھایا جاتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگلے سال میں الیکشن ہوں گے اور عوام فیصلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…