منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان عائشہ گلالئی سے معافی مانگنے پر تیار، طلال چوہدری نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان عائشہ گلالئی سے اِن کیمرہ معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت طلال احمد چوہدری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر کا فیصلہ ورکنگ کونسل کرے گی، پارٹی امور چلانے کے لیے ناصر خان کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے، طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے گلالئی کے الزامات کے حوالے سے ثبوت فراہم کرنے کے معاملہ پر راہ فرار اختیار کرنا الزامات کو مزید تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی گلالئی کو ڈرا دھمکا کر الزامات واپس لینے کا کہہ رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عمران خان کی طرف سے الزامات واپس لینے پر گلالئی سے ان کیمرہ معافی مانگنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی دوسری سیاسی جماعت کی قیادت کو برداشت نہیں کرتے ہیں اور عدم برداشت کے رویے ڈکٹیٹر شپ کی غمازی کرتے ہیں۔ عوام عمران خان کی اس سوچ کو مسترد کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…